• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا کنگ چارلس اور ملکہ کمیلا میں فاصلے بڑھنے لگے؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

برطانوی بادشاہ کنگ چارلس اور ملکہ کمیلا کی ازدواجی زندگی میں تناؤ کی خبریں سامنے آنے لگی ہیں جبکہ عوامی مقبولیت کے تازہ سروے نے شاہی جوڑے کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی بادشاہت سے متعلق تازہ عوامی سروے میں سامنے آیا ہے کہ کنگ چارلس کو 58 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے تاہم شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین کی مقبولیت کے باعث شاہی جوڑے پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

برطانوی جریدے ہیٹ ورلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہی خاندان کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کنگ چارلس اور ملکہ کمیلا شاہی ذمے داریاں نبھانے کے لیے مسلسل محنت کر رہے ہیں لیکن عوامی توجہ زیادہ تر شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین پر مرکوز ہے جس سے ملکہ کمیلا بھی ذہنی دباؤ اور تھکن کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملکہ کمیلا کو خصوصاً شہزادی کیتھرین سے اپنا موازنہ کیے جانے پر تشویش ہے جبکہ ملکہ اور شاہ چارلس کے درمیان بھی اختلافات اور دوریاں بڑھ رہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غلامی کے حساس موضوع پر کنگ چارلس کے حالیہ دورے کے دوران ملکہ کمیلا ابتداء میں ان کے ہمراہ موجود نہیں تھیں اور بعد میں شریک ہوئیں، اس صورتِ حال پر بھی لوگوں نے توجہ دی۔

شاہی خاندان کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کنگ چارلس اور ملکہ کمیلا حالیہ عرصے میں زیادہ وقت ایک دوسرے سے الگ گزار رہے ہیں جس کے باعث شاہی جوڑے کی ازدواجی زندگی کے مستقبل سے متعلق قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں یہ معمول بنتا جا رہا ہے کہ شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا ایک دوسرے سے الگ زیادہ سے زیادہ وقت گزار رہے ہیں، برطانوی عوام ان کی شادی کی صورتِ حال کے حوالےسے کافی فکرمند ہونے لگے ہیں اور سروے کے یہ خراب نتائج معاملات کو مزید بگاڑ رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید