کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج آصف آباد میں طالبات کے ساتھ پولیس اہلکار کی مبینہ بدتمیزی اور تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی کیماڑی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکار کو معطل کردیا اور معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کے احکامات جاری کردیے،ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق تھانہ پاک کالونی میں تعینات کانسٹیبل احسن اشتیاق کو طالبات کے ساتھ مبینہ نامناسب رویے پر معطل کیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت بھی کی گئی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ کیماڑی پولیس عوام ، بالخصوص خواتین اور طالبات کے ساتھ دوران ڈیوٹی شائستہ اور باوقار رویہ یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔