کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی، بلوچ کالونی کے قریب چھ منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کی اطلاع ملتے ہی حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد دانیال صدیقی، ایم کیو ایم پاکستان محمودآباد ٹاؤن کے ذمہ داران اور کارکنان کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا،ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں سے بھی ایم کیو ایم کے کار کنان بھی بڑی تعداد میں حادثے کے مقام پر پہنچے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا، دریں اثناءمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے عمارت کے منہدم ہونے کے المناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ کراچی میں عمارتوں کا منہدم ہونا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔