• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی کال سینٹر سے گرفتار 5 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی گلریز میمن نے غیر قانونی کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکی شہریوں سے فراڈ کیس میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 27 نومبر تک توسیع کردی، این سی سی آئی اے حکام نے 5 ملزمان بلال، اسد علی، طلحہٰ، عبد الوحید اور ملک ریاض کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم بلال کے اکاؤنٹ سے 15 کروڑ روپے منجمند کیئے گئے ہیں،ملزمان نے سے فراڈ کی رقم سے خریدیں گئی 3 گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ ملزم اسد علی کے کریپٹو اکاؤنٹ سے 2 لاکھ 23 ہزار یو ایس ڈی ٹی کی نشاندہی ہوئی ہے ، اب تک ملزمان کے جعلی اکاؤنٹس میں ایک ارب روپے کی ٹرانزیکشن کا سراغ ملا ہے، ملزمان جعلی میڈیکل انشورنس بل کے ذریعے غیر ملکیوں سے فراڈ کرتے تھے۔ مزید ریمانڈ کی استدعا ہے۔