سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ سیالکوٹ کے موقع پر جلسہ عام میں بدانتظامی پر انتظامیہ کے خلاف انکوئری شروع۔ ذرائع کے مطابق بائیس اگست کو وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ سیالکوٹ کے موقع پر جلسہ عام میں بدانتظامی پر انتظامیہ کے خلاف انکوئری کا آغاز کر دیا گیا بتایا گیا کہ وی آئی پی سیٹوں پر جانے کے لئے لوگوں نے کوشش کی جن کو روکنے کی کوشش نہ کی گئی جبکہ ڈیوٹی پر مامور2لیڈی پولیس سمیت دیگر اہلکار اس صورتحال پر وہاں سے چلے گئے۔