• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ڈویژن میں کانگو وائرس پھیلنے کا کوئی خطرہ نہیں،کمشنر

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن  محمد آصف نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ڈویژن کے کسی علاقے میں بھی کانگو وائرس پھیلنے کا کوئی خطرہ نہیں‘ عوام پریشان نہ ہوں۔ وہ دفتر میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کے ساتھ ویڈیولنک کانفرنس میں شریک تھے۔ کمشنر آفس میں ان کے ساتھ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام محمد گل‘ ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر رانا عبدالرؤف‘ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو رانا منظور حسین‘ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر طاہر محمودودیگر افسران شریک تھے۔  
تازہ ترین