• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ہاکی میں تبدیلی واسع جلیل کی مصروفیات کے سبب ہوئی،نائب صدر

  کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن میں دوروز قبل ہونے والی صدارتی تبدیلی کے بعد بعض میڈیا پر سامنے آنے والی ان خبروں نے ہلچل مچادی کہ سابق صدر واسع جلیل کو کرپشن کے الزام میں تبدیل کیا گیا ہے،تاہم کے ایچ اے کے نائب صدر ڈاکٹر ایس اے ماجد نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بعض میڈیا پر آنے والی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، واسع جلیل نے کراچی ہاکی کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں،ان کو بیرون ملک ان کی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ واسع جلیل کو تبدیل کرنے سے قبل ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ان کی مشاورت سے تبدیلی کی گئی۔ دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن میں ہونے والی تبدیلی کے صرف ایک حصے کو اپنی پریس ریلیز کا حصہ بنایا ہے جس میںاعلان کیا گیا  ہے کہ کے ایچ اے نے متفقہ طور پر واسع جلیل کی جگہ ڈاکٹر جنید علی شاہ کو اپنا نیا صدر منتخب کر لیا ہے، حیرت انگیز طور پر تبدیلی کے لئے ہونے والے اجلاس میں آٹھ کلبوں کے نمائندوں نے بائیکاٹ کیا تھامگر پی ایچ ایف نے اس تبدیلی کو متفقہ ظاہر کیا ہے، تاہم پی ایچ ایف کے حکام اپنی پریس ریلیز میں ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس کے دوسرے فیصلے کو خوبصورتی سے گول کر گئے جس میں سکریٹری پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ 
تازہ ترین