• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) تھرڑی جادو شہید پولیس کی حدود میں واقع گاؤں رمضان ببر میں بھتہ نہ دینے پر مسلح ملزمان کی جانب سے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کرکے 45 سالہ حمید اﷲ ببر کو قتل کرنے کے بعد مقتول کےبھتیجے زرعی یونیورسٹی کے طالبعلم منور ببر کو اغوا کرکے لے جانے کے واقعے کے بعدپولیس نے مخفی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی دادو  غلام شبیر سیٹھار کی قیادت میں کاچھو کے گاؤں لعل بخش دولتانی کو گھیرے میں لےلیا اور مقابلہ کے بعد مغوی طالبعلم کو زخمی حالت میں بازیاب کرا لیا ۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے واقعے میں ملوث چار ملزمان سمیت تیرہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔
تازہ ترین