• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا پیوٹن سے ملاقات اچھی نہ ہونے پر پابندیاں لگانے کا اشارہ

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات اچھی نہ ہونے پر پابندیاں لگانے کا اشارہ دے دیا۔

امریکی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں روسی صدر پیوٹن یوکرین امن معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، پابندیوں کی دھمکی ممکنہ طور پر صدر پیوٹن کی جانب سے ملاقات پر آمادگی کی وجہ بنی، ملاقات اچھی نہیں ہوئی تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں، معاشی فوائد اور پابندیاں بہت زور آور ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین میں فوری جنگ بندی سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، ملاقات اچھی ہوئی تو یوکرینی صدر اور یورپی رہنماؤں کو فون کروں گا، پیوٹن سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کا ابھی علم نہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ پیوٹن سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کا ابھی علم نہیں، روسی صدر پیوٹن اور امریکی صدر ٹرمپ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے نتائج پر قبل از وقت کچھ اخذ کرنا بڑی غلطی ہو گی، ملاقات میں کسی دستاویز پر دستخط کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کی روسی صدر پیوٹن سے کل ریاست الاسکا میں ملاقات ہو رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید