• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں کل بھارت کے یومِ آزادی پر یومِ سیاہ منایا جائے گا

مقبوضہ کشمیر میں کل (15 اگست کو) بھارت کے یومِ آزادی پر یومِ سیاہ منایا جائے گا۔

سری نگر سے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر 15 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ہو گی۔

حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو بھارت کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ سیاہ ہے، کشمیری پاکستان کو اپنا محسن اور بھارت کو جابر و قابض سمجھتے ہیں۔

حریت کانفرنس نے مزید کہا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کو یومِ آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں۔ 

حریت کانفرنس نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ تشکر اور خوشی کا دن ہے، کشمیری پاکستان کے استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے دُعا گو ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید