• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام میں انسانی جانوں کے قتل کا کو ئی تصور نہیں، اکرم اعوان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تنظم الاخوان کے امیر مولانا محمد اکرم اعوان نے کہا ہے کہ  رسول اکرمﷺ،خلفائے راشدین وصحابہ کرام نے جو بھی غزوات کئے وہ دفاعی تھے جس میں اللہ تعالیٰ نے ان کو فتح دی آج کفر کی استعماری قوتین دندناتی پھر رہی ہیں اور مسلمان پریشان حال ہیں، وہ سلسلہ نقشبند اویسیہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہاسلام میں جنگ کا کوئی تصور نہیں جس کے ذریعے انسانی جانوں کا قتل اور املاک کی لوٹ مار کی جائے،بلکہ اس میں جہاد فکر ہے جس کے ذریعے انسانی غلامی ظلم وستم لوٹ مار کا خاتمہ کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین