لندن (جنگ نیوز)انگلینڈ رواں برس نومبر میں سابق عالمی چمپئن سپین کے خلاف انٹرنیشنل دوستانہ فٹ بال میچ کی میزبانی کرے گا۔ دونوں ٹیمیں 15نومبر کو ویمبلے میں آمنے سامنے ہوں گی، اس سے قبل دونوں ٹیمیں آخری بار 2015ء میں انٹرنیشنل فرینڈلی میچ میں مدمقابل ہوئی تھیں جس میں اسپینش ٹیم فتح یاب رہی تھی۔