ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)صوبہ سرائیکستان کی تحریک اُبھر چکی ہے ان کی آواز ایوانوں تک جا پہنچی ہے۔ جو لوگ سرائیکی وسیب میں رہتے ہیں ان کی سرائیکی صوبہ کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے ۔ پورے وسیب میں سرائیکی صوبہ کی آوا زگونج رہی ہے، یہ بات سرائیکستان قومی اتحاد کے سینئر نائب صدر حاجی عبدالغفور خان لغاری ، خادم حسین لغاری، عبدالعزیز خان لغاری، لال خان صدقانی نے پریس کانفرنس نے کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت سرائیکی وسیب کی آواز کو دبا نہیں سکتی ،یہ 7 کروڑ سرائیکی عوام کے حقوق کی بات ہے، ان کو ہر صورت وسیب کے لوگوں کو ان کا حق دینا ہو گا۔ ایم این اے طارق چیمہ سرائیکی ماں دھرتی کے ساتھ اگر مخلص ہیں تو سرائیکی قوم پرستوں کے ساتھ ملکر اس تحریک کیلئے جدوجہد کریں اور قومی اسمبلی میں صوبہ کیلئے اپنی آواز بلند کریں۔