• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب امارات میں ایرانی حملوں کے نقصانات، قومی تحقیقاتی کمیٹی قائم

عرب امارات میں ایرانی حملوں کے نقصانات پر قومی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کے شواہد محفوظ کیے جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور نائب وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید النہیان نے ایرانی جارحیت اور اس سے ہونے والے نقصانات کی دستاویز بندی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

کمیٹی کا مقصد شواہد کو اعلیٰ ترین قانونی اور تکنیکی معیار کے مطابق محفوظ کرنا اور بین الاقوامی قانونی احتساب کے لیے ایک جامع قومی ریکارڈ تیار کرنا ہے۔

کمیٹی کی ذمہ داریوں میں حملوں اور فوجی کارروائیوں کی نگرانی اور دستاویز بندی، انسانی، مادی اور معاشی نقصانات کا تخمینہ لگانا، تکنیکی، طبی اور فارنزک شواہد و رپورٹس جمع اور تجزیہ کرنا شامل ہے۔

حکم نامے کے مطابق کمیٹی شواہد کی قانونی تحویل اور ان کی سالمیت کو یقینی بنانے کی بھی پابند ہوگی، اماراتی اٹارنی جنرل قومی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید