• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 صوبائی دارالحکومت سے11 بو گیوں پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی کیلئے روانہ

  کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے11 بو گیوں پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی کیلئے روانہ ہو گئی ، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر حکام نے مسافروں کو ر خصت کیا ، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ہفتے کو کوئٹہ سےبھی 11 بو گیوں پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین  ایک ہزار مسافروں کو لے کرراولپنڈی کیلئے روانہ ہو گئی،اس موقع پر  ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل  نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہماری کو شش ہے کہ بلوچستان کے لو گوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں اسی لئے ریلوے انتظامیہ نے کوئٹہ سے کراچی روٹ پر چلنی والی بولان میل ایکسپریس کو جدید سہولیات اور اے سی کوچز کے ساتھ سروس کو بہتر بنا کر چلایا ہے تاکہ لو گ اس میں سفر کر کے آسانی سے اپنی منزل مقصود پر پہنچ سکیں۔ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی دیرینہ خواہش اور سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کیلئے کوئٹہ سے کراچی کیلئے 2  اے سی کوچز سمیت15 بو گیوں پر مشتمل بولان میل ایکسپریس کو سفری سہولیات سے لیس کرکے روانہ کیا جا رہا ہے ڈی ایس ریلوےنے بتایا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر عید الضحیٰ کے موقع پر ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے اندرون ملک عید منانے کیلئے جانیوالے مسافروں کی سہولت کیلئے کوئٹہ سے راولپنڈی کیلئے11 بوگیوں پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین ایک ہزار سے زائد مسافروں کولے کر اپنی منزل کی جانب  روانہ ہو گئی ہے  ٹرین میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے انہوں نے کہا  کہ گزشتہ چند روز سے عید الضحیٰ کی وجہ سے کوئٹہ سے لاہور اور راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس اور اکبر بگٹی ایکسپریس کیساتھ مسافروں کی سہولت کیلئے روزانہ ایک ایک اضافی بو گی لگائی جا رہی تھی انہوں نے کہا  کہ کوئٹہ کراچی روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور شہریوں کے دیرینہ مطالبے کے پیش نظر کوئٹہ سے کراچی کیلئے 15 بو گیوں پر بولان میل کو نئی بو گیوں کیساتھ جدید سہولیات اور اے سی کو چز کے علاوہ ہائی پاور پلانٹ کی تنصیب کیساتھ روانہ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہماری کو شش ہے کہ بلوچستان کے لو گوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں ،اس موقع پر ڈی ٹی او محمد جنید اسلم اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین