• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈولفن مچھلیاں بھی انسانوں کی طرح باتیں کرتی ہیں، تحقیق کار

کیو(جنگ نیوز) سائنسدانوں نے2ڈولفن مچھلیوں کو انسانوں کی طرح ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہوئے ریکارڈ کرلیا۔ یوکرینی تحقیق کاروں نے 2ڈولفنز ’’یاشا‘‘ اور ’’یانا‘‘ کی جانب سے سیٹی اور ارتعاش کے ذریعے پیدا ہونے والے مختلف’’الفاظ‘‘ کا مشاہدہ کیا ہے، زیر سمندر ریکارڈنگ نظام کے ذریعے 2 ڈولفنز کوبغیر کسی خصوصی ٹریننگ اور غذا کے صوتی سنگلز پیدا کرتے ہوئے سنا اور دیکھا گیا، تجزیے کے مطابق ڈولفنزمچھلیاں ایک دوسرے سے باتیں کر رہی تھیں۔تحقیق کاروں کے مطابق دونوں مچھلیوں نے جواب دینے سے قبل ایک دوسرے کے سگنلز کو بغیر کسی خلل کے اچھے سے سنا۔ سینئر تحقیق کار ڈاکٹرویاچیسلاو ریابوو نے کہا کہ مچھلیوں کی جانب سے سنگلز کا تبادلہ دو افراد کی گفتگو سے مماثل تھا، مچھلیوںکے ذریعہ ابلاغ نے انسانوں کی زبان میں موجود تمام فیچرز کو ظاہر کیا ہے جو ڈولفنز میں اعلیٰ سطح کی انٹیلی جنس کی جانب اشارہ کرتاہے۔یہ نئی تحقیق فیزکس اور میتھامیٹکس جرنل میں شائع کیاگئی ہے۔
تازہ ترین