گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)چیف ٹریفک آفیسر محمدآصف ظفر چیمہ نے طویل غیر حاضری پر2ٹریفک وارڈنز شاہد صہیب اورفیصل حمیدکو نوکری سے برخاست کر دیا۔سی ٹی او نے 6 ٹریفک وارڈنزکوسنگین سزائیں دیتے ہوئے تنخواہ میں کٹوتی کے احکامات جاری کئے اس کے علاوہ 15کوجرمانے اور 11وارڈنز کو سنشور عائد کی گئی۔