• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان ٹینس،سبلکووا کو اوساکا کے ہاتھوں شکست، ٹورنامنٹ سے باہر

ٹوکیو( جنگ نیوز) جاپان میں جاری پین پیسفک اوپن ٹورنامنٹ کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں جاپان کی نومی اوساکانے سلواکیہ کی ڈومینیکا سبلکووا کو 6-2،6-2سے شکست دی ۔ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے اسپین کی کارلا سوریز کو 7-6،4-6اور 6-4سے زیر کیا ۔ پوئرٹوریکو کی مونیکا پیوگ نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹیوا کو 1-6،6-4اور 6-4سے زیر کیا ۔ دوسری جانب ٹورنامنٹ کے ڈبلز مقابلوں میں انستاسیا روڈونووااور انکی جوڑی دار یواکرائن کی اولگا سوچک نے امریکا کی نکول ملیچار اور واراچھایا ونگ تیانچائے کو 6-2،4-6اور10-6سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ سربیا کی ایلک سینڈرا کرونک اور آسٹریلیا  کی جیسیکا موور نے میڈیسن برینگلز اور ان کی ساتھی کنائے ہسامی کو 6-2،6-2سے شکست دی ۔ میئو کیٹو اور زو یفان نے یاہوشیان لی اور کوٹومی ٹاکاہاٹا کو 6-4اور 6-0سے شکست دی ۔ ڈبلز کے تیسرے مقابلے میں ریکوئل اٹاوو اور ابیگیل اسپئیرز نےکیٹریانہ بوندارینکو اور چوانگ شیا جنگ کو 7-6،5-7اور 10-5سے زیر کر کے ڈبلز کے کواٹر فائنل میں جگہ بنائی ۔ دریں اثناء سیول میں جاری کوریا اوپن ٹینس کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں چین کی شوئی زینگ نے امریکہ کی بیتھنی میٹک کو 6-3اور 7-5سے شکست دی جبکہ دیگر سنگلز مقابلوں میں اٹلی کی کمیلا گیورگی نے جرمنی کی مونا بارتھل کو 2-6،6-1اور 6-4سے ،اسپین کی لارا اروباررینا نے امریکہ کی لوئیسا چیریکو کو 4-6،7-6اور 7-6سے اور سوئیڈن کی جوہانہ لارسن نے یوکرائن کی کتریانہ کوزولووا کو 6-3،1-6اور 6-2سے شکست دی ۔ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں ایلکزینڈرا نیدینووا اور کیرولینا پلیسکووا بلامقابلہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔ ان کی حریف جوڑی ٹیریزا مارٹنکووا اور کٹرزینا پائٹر کھیل سے دستبردار ہو گئیں ۔ آسٹریا کی تمیرا پاسزیگ اور پیٹریشیا ٹگ نے  سیو ینگ اور سارالی کی جوڑی کو 3-6،6-3اور 10-5سے زیر کیا ۔ ڈبلز کے کوارٹرفائنل میں روس کی کیسینا لائکینا اور انکی جوڑی دار ریکو سوایاناگی نے ایاکااکونو اور ارانٹزا رس کو 6-7،6-4اور10-5سے زیر کیا ۔ اکیکو امئیے اور پیناگ تران پلیپوئش نےہوزومی اور کلاشنیکووا کے جوڑی کو 7-6،4-6اور10-6سے جبکہ ڈیمی شررزاور ریناتا وروکووا کی جوڑی نے ایلکزینڈرا نیدینوو  اور کیرولینا پلیسکوواکی جوڑی کو 6-7،6-1اور 11-9سے شکست دے کر کوارٹر فائنل جیت لیا ۔رواں ماہ میں ہی جاری تیسرا ٹورنامنٹ گوانگزو انٹر نیشنل وومن اوپن ہے ۔اس ٹورنامنٹ کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں لیزیا ٹی سورینکو نے نگینا ابدرائی مووا کو 6-2، 6-2سے ،کروشیا کی اینا کونجو نے صوفیہ شپاتاوا کو 6-1اور 7-6سے ،یلینا یانکووچ نے سوئیڈن کی ربیکا پیٹرسن نے پہلے سیٹ میں 6-1جبکہ دوسرے سیٹ میں 1-0کیساتھ یانکوچ فاتح رہیں ۔ پیٹرسن دوسرے سیٹ میں کو ئی پوائنٹ حاصل نہ کر سکیں اور دستبردار ہو گئیں ۔ 
تازہ ترین