کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچ قوم پرست رہنما حیربیار مری کا کہنا ہے کہ وہ بلوچ جن کی زندگی کو خطرہ ہے انھیں کسی بھی ملک میں اگر پناہ ملتی ہے تو لینی چاہیے لیکن اگر بلوچ غیر ضروری طور پر انڈیا میں سیاسی پناہ لیں تو اس کے اثرات ٹھیک نہیں ہوں گےبرطانوی نشریاتی ادارےسے خصوصی گفتگو میں حیربیار مری کا کہنا تھا کہ بلوچوں کے غیر ضروری طور پر انڈیا میں سیاسی پناہ لینے کا فائدہ جہادی گروپ اٹھا سکتے ہیںان کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے ان بلوچوں کے لیے آواز اٹھانی چاہیے جو مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیںلندن میں مقیم جلا وطن قوم پرست رہنما کا کہنا تھا کہا کہ فی الحال نہ تو ان کا انڈیا میں سیاسی پناہ لینے کا اردارہ ہے اور نہ ہی انھوں نے اس بارے میں کوئی فیصلہ کیا ہے۔