وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے او ای سی ڈی کے ساتھ معاہدےمیں شامل ہونے کیلئےدستخط کردیئےہیں، 14ستمبر سے پاکستان او ای سی ڈی کا رکن بن گیاہے ۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ اوای سی ڈی نے2011 میں دنیاکے ملکوں کو رکنیت کی دعوت دی تھی، او ای سی ڈی کی تمام شرائط پر پورا اترا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوای سی ڈی نے پاکستان کورکنیت کیلئے موزوں ملک قرار دیا، جس کے رکن ممالک کی تعداد 104 ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ او ای سی کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد پاکستان دیگر ملکوں سے ٹیکس چوری سے متعلق معلومات کا تبادلہ کر سکے گا،او ای سی ڈی ٹیکس چوری روکنے والے رکن ملکوں کو تعاون فراہم کرتی ہے۔