• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احیل اور حریم سندھ ٹیبل ٹینس چیمپئن بن گئے

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)  یوم دفاع سندھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے فائنل مکمل ہوگئے،  احیل شاہ نے مرفوں اور حریم انور نے خواتین کے نئے سندھ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاسل کیا، مردون کے فائنل میں احیل شاہ نے بلال طارق کو8-11,11-8,9-11,11-3,15-13 سے جبکہ خواتین کے فائنل میں حریم انور نے نورین فاطمہ کو4-11,11-5,11-8,11-5 کے اسکور سے شکست دی ، فائنل کے اختتام پر صوبائی وزیر کھیل  سردار محمد بخش مہر نے انعامات تقسیم کئے۔ 
تازہ ترین