• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،کرپشن کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات کا حکم

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور جعل سازی کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین اور اشٹام فروش کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا گیا،مذکورہ ملازمین کے خلاف اینٹی کرپشن کے مختلف تفتیشی افسران کے پاس انکوائریاں زیرسماعت تھیں جن کی تحقیقات مکمل ہوگئیں جن میں تفتیشی افسران نے ان اہلکاروں کو قصوروار قرار دے دیا، جن اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ان میں محکمہ مال سیالکوٹ کا کلرک وقاص احمد، کھاریاں ضلع گجرات کا رجسٹری محرر خالد پرویز اور پٹواری سلطان احمد، ضلع کچہری گوجرانوالہ کا اشٹام فروش محمد عارف، محکمہ مال سیالکوٹ کا گرداور خالد نواز شامل ہیں۔  
تازہ ترین