• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کومذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے,چین

بیجنگ (این این آئی)چین نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کومذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ‘ علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان اوربھارت کے درمیان مستحکم روابط ضروری ہیں۔تفصیلات کے مطابق کشمیر سے متعلق وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی رکن قومی اسمبلی مخدوم خسرو بختیار اور عالم داد لالیکا چین کے دار لحکو مت بیجنگ پہنچ گئے‘جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق انہوں نے چینی وزارت خارجہ امور کے نائب وزیر لیو ژی من اور سی پی پی سی سی کی خارجہ امور کمیٹی کے نائب چیئر مین کائی وو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں‘ترجمان کے مطابق رکن قومی اسمبلی خسرو بختیار نے ملاقات کے دوران چینی رہنماؤں کو کشمیر کی تازہ صورتحال سے مکمل آگاہ کیا۔خصوصی ایلچیوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور اسے عالمی برادری کی توجہ کی اشد ضرورت ہے ‘بیگناہ کشمیریوں پر مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں‘پر امن احتجاجی مظاہرین کیخلاف کالے قوانین کے استعمال اور تشدد کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی‘چینی رہنماؤں نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کیلئے حکومت پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔چینی رہنماؤں نےمقبو ضہ کشمیر میں صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ چین کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کو بہت اہمیت دیتا ہے‘کشمیر کا تنازعہ ایک دیرینہ مسئلہ ہے جسے مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کرنیکی ضرورت ہے‘چینی رہنماؤں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین