گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی نائب صدر کامران خالد بٹ کی قیادت میں بھارتی جارحیت کیخلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو نعمانیہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا جلایا گیا اور پاک فوج کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کی گئی ریلی میں یوتھ ونگ کے سینئر راہنما چاند بٹ ، منصور خان ، ٹیپو بٹ ، محمد عمران ، ملک چاند اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر بھارتی جارحیت کیخلاف نعرے بازی کی گئی کامران خالد بٹ اور چاند بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم بھارتی جارحیت کیخلاف متحد ہے اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں یوتھ ونگ کے جوان فوج کے شانہ بشانہ ملکی سلامتی اور بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔