• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر حکومت کے ساتھ ہمارا موقف بالکل واضح ہے:یوسف رضا گیلانی

لاہور،پاکپتن(آ ن لائن، نمائندہ جنگ )سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستانی سرحدی علاقوں کی مسلسل خلاف ورزی اور بھارتی جارحیت کیخلاف قوم آج بھی 1965ء والے جذبے سے سرشار اور مسلح افواج کے ساتھ قومی یکجہتی و سلامتی کے لئے متحد ہیں۔ کشمیر پر حکومت کے ساتھ ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔ قومی امور پر جماعتی وابستگی سے بالاتر ہم سب پاکستانی ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر پیپلز پارٹی حکومت کی حمایت کریگی۔ یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب شوکت بسراء، سابق رکن قومی اسمبلی محمود حیات ٹوچی خان، نوازش علی پیرزادہ، عبادلقادر شاہین اور خواجہ رضوان عالم سے مخدوم ہائوس لاہور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے موجودہ سنگین صورتحال پر پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس بلا کر ایک اچھا اقدام کیا ہے جس سے بین الاقوامی برادری کو واضح پیغام ملا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اور تمام سیاسی، مذہبی و دینی جماعتیں متحد ہیں اور وہ ملکی سلامتی و سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہیں۔پاکپتن سے نمائندہ جنگ کے مطابق یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن کی درخواست پربلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنا قطعی درست نہیں تھا انہیں اجلاس کابائیکاٹ نہیں کرناچاہے تھا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے  دیوان عثمان فرید کی قیام گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔یوسف رضا گیلانی نے ایک سوال کے جوا ب میں کہا کہ 2018کے انتخابات کے بعد وزیراعظم کے جیل جانے کی بات پارٹی پوائنٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنی خفت مٹانے کےلئے اڑی حملہ کاڈرامہ رچایا تھااور سرجیکل سٹرائیک کی بے بنیاد بات کی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے درگاہ بابافریدؒ پرحاضری دی ۔وہ پاکپتن پہنچے تو پیپلز پارٹی کے سابق صدر ہمایوں بودلہ ، شاہ زیب دستگیراور دیگر ساتھی کارکنوں  نے انہیںشکوے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی آمد کےبارے میں پارٹی کارکنوں و عہدیداروں کواطلاع نہیں دی ۔
تازہ ترین