سیالکوٹ( نمائندہ جنگ ) کنٹرولر سول ڈیفنس ڈی سی او سیالکوٹ آصف طفیل نے یوم عاشورہ کے لئے امن وامان اور سیکورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کے لئے مراسلہ نمبری 690.759.2016/4 کے تحت 450 سول ڈیفنس رضا کاروں کی پکٹ ڈیوٹی کا شیڈول جاری کردیا ۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی چیف وارڈن حاجی عبدالستار خان شیروانی نے بتایا کہ چیف وارڈن اور ایڈیشنل چیف وارڈن کی مشاورت سے گروپ اے میں چوک اسلام آباد پر ڈپٹی گروپ وارڈن حاجی غفور، لیڈی اینڈسن سکول گیٹ پر عبدالقدیر، چوک اڈہ پسروریاں میں پوسٹ وارڈن شفیق بٹ اور محمد عارف، چوک کھٹیکا ں والا محمد احسن بٹ، گروپ بی حیدر باغ گلی میں پوسٹ وارڈن شیخ ندیم، پل ایک ٹبہ ڈپٹی پوسٹ وارڈن ایوب خان، ٹبہ معماراں پر سیکٹر وارڈن رفاقت علی، امام صاحب جنازہ گاہ چوک میاں مبشر، سخی اعتبار چوک ڈپٹی وارڈن شمس سلمان،اور گروپ سی کے تحت لہائی بازار اشفاق احمد، ریلوے روڈ خالد بھٹی، حاجی پورہ عرفان مغل، بڈھی بازار محمد رضوان، سرائے بھابھڑیاں عثمان ادریس، گروپ ای گلی سالو گجر ڈپٹی گروپ وارڈن طارق فاروق کے ساتھ محمد طارق، محمد بوٹا، محمد طیب جبکہ گروپ جی کی طرف سءرہائش گاہ علامہ محمد اقبال پر ڈپٹی گروپ واڑدن چوہدری ادریس، ریلوے روڈ فہد ریاض، ٹرنک بازار خالد محمود، بیری والا چوک محمد آصف، ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ جلو س اڈہ پسروریاں کے لئے انچارج آفیسر ملک شاہد، جلو س ٹبہ معماراں کے ڈیوٹی آفیسر میں ملک طارق، شیخ نویداور عثمان جاوید، جلو س مستری عبداللہ کے انچارج فرقان بابر اور نوید شہزاد جبکہ جلو س کینٹ کے آفیسر انچارج گروپ وارڈن شکیل احمد کے ساتھ حسن اسلام، محمد اسلام، مقصود احمد، محمد اقبال ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ہمراہ جلو اڈہ پسروریاں لیڈ یز ونگ کی سربارہی ڈپٹی ڈیثرنل وارڈن ڈاکٹرمغیرہ خاوراور جلو س مستری عبداللہ کے ساتھ لیڈیز ونگ کی ڈپٹی گروپ وارڈن انیلہ فیصل پانچ لیڈی رضا کاروں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینگی۔ تما م جلوسوں کاا نعقاد متعلقہ امام بارگاہوں سے صبح9بجے ہو گا۔