• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپورناتھن شاہ،گورنمنٹ ہائی اسکول کی طالبات کو اسکالر شپ کی عدم فراہمی کیخلاف مظاہرہ

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار ) ککڑ میں گورنمنٹ ہائی اسکول تھرڑی جادو شہید میں زیر تعلیم ڈیڑہ سو سے زائد طالبات کے ورثاء نے گذشتہ تین برسوں سے طالبات کو اسکالر شپ کی رقم نہ ملنے کے خلاف سید اکرم شاہ اور سید منظورشاہ کی قیادت میں احتجاجی  مظاھرہ کرنے کے بعد انڈس ھائی وے پر دھرنا دیا ۔اس موقع پر مظاھرین نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ہائی اسکول خیرپورناتھن شاہ، ککڑ اور خانپور جونیجو میں زیر تعلیم طالبات کو باقاعدہ اسکالر شپ مل رہی ہے لیکن گورنمنٹ   اسکول تھرڑی جادو  شہید کی طالبات کو گذشتہ تین برسوں سے اسکالر شپ نہیں مل رہی ہے ۔
تازہ ترین