سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ آصف نے اتوار کو مسلم لیگ ہاوس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سنیں اور ان کے حل کیلئے موقع پر موجود مختلف وفاقی و صوبائی محکموں کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کیں اور ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے پر زور دیا ۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ذوالفقار غوری،ضلعی صدر یوتھ ونگ محمد فاروق گھمن ، جنرل سیکرٹری اور مرزا اکرم بھی موجود تھے ۔