• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمرون اور جوکوکس کی خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی الیکشن آج ہوگا

بریڈ فورڈ (افتخار پوٹھی) سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور جوکوکس کی خالی ہونے والی ممبر پارلیمنٹ کی نشستوں پر ضمنی الیکشن آج ہوگا۔ پولنگ کا عمل صبح سات بجے سے لے کر رات دس بجے تک جاری رہے گا۔ یاد رہے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ میں یورپی ریفرنڈم کے بعد وزارت عظمیٰ اور ممبر پارلیمنٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اب ویٹنی آکسفورڈ شائر میں ان کی نشست پر ضمنی الیکشن ہوگا۔ برطانیہ کی تقریباً تمام جماعتیں ویٹنی آکسفورڈ شائر کے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ باٹلے اور سپن ویسٹ یارکشائر کی نشست جو، جوکوکس کی موت کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اس نشست پر کنزرویٹو پارٹی، لبرل ڈیموکریٹک اور یوکپ نے جوکوکس کے احترام میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کئے، جن کو اس سال جون میں ان کی حلقہ کی سرجری کے انعقاد میں شرکت سے پہلے قتل کر دیا گیا تھا۔
تازہ ترین