• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ’را‘ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار 3 ملزم بَری

Three Suspected Raw Agent Have Been Released
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ’را‘کا ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کو ثبوت نہ ہونے پر بَری کردیا۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزمان طاہر لمبا،امتیاز اور جنید کو پیش کیا گیا،ملزمان پرغیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کا الزام تھا۔

پولیس کا مؤقف تھا کہ ملزمان کے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے مبینہ تعلقات ہیں اور انہوں نے ’را‘ سے تربیت بھی حاصل کی ہے، تاہم عدالت نے ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔

ملزمان کو اپریل 2015ء میں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے گرفتار کیا تھا، ملزمان کے خلاف پریس کانفرنس کے بعد راؤ انوار کو معطل کردیا گیا تھا۔
تازہ ترین