ٹھٹھہ(نامہ نگار) دنیا بھر میں قائم امریکی قونصل خانوں کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بچیوں کی تعلیم کے متعلق شروع کیے مضمون نگاری کے مقابلے کے دس منتخب مضامین میں ٹھٹھہ کی طالبہ زرنین شاہ کا مضمون شامل، مذکورہ مضمون نگاری کے مقابلے میں امریکی صدر بارک اوباما اور برطانوی وزیر اعظم تھیریسا مے سمیت دنیا بھر کے ہزاروں افراد نے حصہ لیا تاہم ان میں سے صرف دس مضامین منتخب کرکے صدر اوباما کو پیش کیے گئے ہیں، مذکورہ دس منتخب مضامین میں تعلیمی لحاظ سے پاکستان کا پسماندہ علاقہ سمجھے جانے والے ضلع ٹھٹھہ کی طالبہ زرنین شاہ کا مضمون بھی شامل ہے، اس حوالے سے میڈیکل کی طالبہ زرنین شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے ان کے والدین کا ہاتھ ہے پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔