ڈیرہ غازی خان ( نامہ نگار)تحریک انصاف ڈیرہ کی دعوت پر آل پارٹیز میٹنگ منعقد کی گئی جس میں کرپشن پانامہ لیکس کے احتساب اور احتجاج پر متفق جماعتوں کو دعوت دی گئی،میٹنگ میں عوامی تحریک کے سیف اللہ سدوزئی ، عوامی مسلم لیگ کے شاہد یعقوب ، مسلم لیگ ق کے منور ثاقب ، آل پاکستان مسلم لیگ کے فیصل سدوزئی ،جماعت اسلامی کے حافظ خالد رؤف ،پی ٹی آئی کی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ، نسم ببلی نے شرکت کی، میٹنگ میں چار نکاتی مشترکہ علامیہ جاری کیا گیا سر فہرست نکتہ کوئٹہ میں ہونیوالی دہشت گردی کی مذمت ، شہدا کے لئے دعا اور حکومتی اداروں سے معاشی دہشت گردی اور خونی دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کا مطالبہ تھا ،اہم نکتہ دو نومبر کے اسلام آباد میں دھرنے میں بھر پور شرکت کا اعلان تھا، یہ اعلان بھی کیا گیا کہ اگر ایک پارٹی کے کارکنان کو روکا گیا تو تمام پارٹیز ملکر احتجاج کریں گی تیسرا نکتہ کرپشن اور بیڈ گورننس کے خلاف لمبی اور مشترکہ جنگ کے حوالے سے تھا چوتھا نکتہ ڈیرہ غازی خان کی بہتری کے لئے فوکل پرسن بنانے انکی ماہانہ باقاعدہ میٹنگ اور زیادہ سے زیادہ رابطوں پر اتفاق کیا گیا۔