• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے اتوار کو جنرل ورکرز کنونشن منعقد ہو گا

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے بھرپور عوامی رابطہ مہم جاری ہے،پارٹی کی جانب سے30اکتوبر بروز اتوار جنرل ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ چیئر مین سید مصطفی کمال نے گلستانِ جوہر کا دورہ کیا جس میں علاقہ مکین اور تاجروں سے ملاقات کی ،پارٹی کارکنان کوجنرل ورکرزکنونشن میں شرکت کی دعوت دی اور عوام کے بھرپور ساتھ دینے پہ ان کا شکریہ ادا کیا نیز انہوں نے کہا کہ جنرل ورکرز کنونشن کے بعد عوامی طاقت سے کرپٹ اور نااہل سیاستدانوں کو اپنے قبلے ٹھیک کرنے پر مجبور کردیں گے اور عوام کے ساتھ مل کر ان کے تمام بنیای حقوق لے کر رہیں گے۔عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے بھی کورنگی ٹائون کا دورہ کیا عوام سے ملاقات کی ،ان کے مسائل سنے اور ٹائون کے ورکرز اجلاس سے خطاب کیا ۔نیز سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر نے بھی بلدیہ ٹائون آفس کا دورہ کیا، عوام کے ساتھ حضرت سید سخی سلطان میاں قادری کے دربار پر حاضری دی ، گھانچی محلہ میں حضرت عبداللہ میاں قادری سے ملاقات کی اور فشر مین کچھی میانہ جماعت کے ذمہ داران سے ملاقات کی ۔اس موقع پر کچھی میانہ جماعت کے ذمہ داران نے اپنے بھرپور ساتھ کی یقین دہانی بھی کروائی۔وائس چیئر مین وسیم آفتاب ، ممبر سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی ساجد رشید اور ممبر نیشنل کونسل محمد دلاورنے بھی ڈسٹرکٹ سائوتھ ،رنچھوڑلائن کا دورہ کیا جہاں تینوں رہنمائوں نے ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوام کی جانب سے اتنے مختصر وقت میں بڑی تعداد میں شرکت پر اظہارِ تشکر کیااور ورکرز کو کنونشن میں مدعو کیا۔ اجلاسوں میں عوام بالخصوص خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی قیادت پہ بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
تازہ ترین