سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) محکمہ پولیس پنجاب کی طرف سے عوام ، سائلین کو مقدمات کے اندراج کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے اور مقدمات کو فوری آن لائن اندراج کو یقینی بنانے کے لئے گوجرانوالہ ریجن کے مختلف تھانوں میں مزید 87 کمپیوٹرائزڈ فرنٹ ڈیسک قائم کئے جا رہے ہیں جن میں ضلع سیالکوٹ میں 17کمپیوٹرائزڈ فرنٹ ڈیسک، ضلع نارووال میں 14،ضلع گجرات میں 22، ضلع منڈی بہاؤالدین میں 11، ضلع حافظ آباد میں 10 اور ضلع گوجرانوالہ کے مختلف تھانوں میں 13فرنٹ ڈیسک شامل ہیں ۔ ضلع سیالکوٹ کے دس مختلف تھانو ں میں پہلے سے قائم شدہ ان فرنٹ ڈیسک میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران لوگوں نے مقدمات کے اندراج کے لئے 3266درخواستیں جمع کروائیں جن میں سے 158درخواستوں پر مختلف مقدمات درج کئے گئے۔3095 درخواستیں داخل دفتر کر دی گئیں ۔