• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ایچ ای سی کو ایشیا میں بہترین بنانے کیلئےکوشاں ہے،احسن اقبال

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر )وفاقی وزیر  منصوبہ بندی ،ترقی وا صلاحات  احسن اقبال نے کہا ہے  کہ حکومت ایچ ای سی  کو ایشیا میں بہترین بنانے کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہائر ایجوکیشن کمیشن میں منعقدہ ایچ ای سی  وژن 2025 کے مشاورتی اجلاس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ، وفاقی وزیر نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کے اداروں کو تعلیم کے طریقہ کار کو بہتر کرنے کے لئے معیاری تحقیق کی طرف توجہ دینی ہو گی ، انہوں نے کہا کہ ایسی تعلیم ہونی چاہیئے جو کہ موجودہ دور کے ساتھ مطابقت رکھتی ہو ۔انہوں نے کہا کہ آج کا دور  علم کا دور ہے اور ہمارے تعلیمی  اداروں کو اس کے ساتھ ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کو جدید دور کے ساتھ چلنے کے لئے ضروری ہے کہ مختلف مضامین کو ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ہی اکیڈمی آف سائنس کی طرز پر اکیڈمی آف سوشل سائنس قائم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے  ضروری ہے کہ  تعلیمی نظام میں سائنس کے ساتھ ساتھ آرٹ کو بھی اہمیت دی جائے اسے لئے سائنسی مضامین کے ساتھ آرٹ کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔انہوں نےمزید کہا کہ جس طرح چین پاکستان اقتصادی راہداری گیم چینجر ہو گا اسی طرح پاک  امریکہ نالج کو رئیڈار علم میں گیم چینجر ثابت ہو وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایچ ای سی کے بجٹ کو پچھلے تین برسوںمیں سو فیصد بڑھایا ہے،ملک کے ہر ضلع میں یو نیورسٹی کے قیام سے پسماندہ علاقوں میں رہنے والوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر ہوں گے۔
تازہ ترین