• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ؛ محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم کا چھاپہ، شکاری فرار ہو گئے

ٹھٹھہ(نامہ نگار) سکریٹری محکمہ وائلڈ لائف سندھ منظور شیخ کی ہدا یت پر کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات حیدرآباد اور انسپکٹر سید علی شاہ کی قیادت میں محکمہ وائلڈ لائف کی خصوصی ٹیم نے جھیل پر چھاپہ مار کر موسم سرما میں سائیبریا سمیت دیگر سرد علاقوں سے ہجرت کرکے آنے والے نایاب آبی پرندوں کے غیر قانونی شکار کے لیے بچھا ئے گئے درجنوں جا ل تحویل میں لے لئے، تاہم ملزمان فرار ہوگئے، واضع رہے کہ کینجھر، ہڈیرو اور ہالیجی جھیل سمیت ضلع ٹھٹھہ کے مختلف آبی ذخائر پر ان مہمان آبی پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوتے ہی شکاریوں نے ان کا بے دریغ شکار شروع کر دیا ہے، جس کے باعث ان کی نسل کشی ہو رہی ہے، شکاری ان پرندوں کو پانی میں جال بچھا کر پکڑنے کے بعد بیدردی سے ان کے پر اور ٹانگیں توڑ کر سرعام سڑکوں پر فروخت کر رہےہیں۔
تازہ ترین