• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر ،نیوٹا ؤن ہاؤسنگ اسکیم اراضی پر نئی الاٹمنٹ ، اربوں روپےڈوبنے کا خدشہ

گوادر ( اکبر جندانی،نامہ نگار) نیوٹا ؤن ہاؤسنگ اسکیم کی اراضی پر نئی الائٹمنٹ سے سر مایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ پرو جیکٹ ڈا ئر یکٹر نئی ڈیما ر کیشن اور انتقال اراضی کا نوٹس لیں ۔ رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے احتجاج کے بعد ضلعی انتظامیہ نے مز ید کار روائی روک دی۔ نیوٹا ؤن ہاؤ سنگ اسکیم فیز فور میں الاٹیز کے نام جاری رہائشی اور کمر شل پلاٹس کی اراضی کو دیگر افراد کے نام انتقال کرنے اور وہاں پر ڈیمار کیشن شروع کرنے کے خلاف گزشتہ روز رئیل اسٹیٹ ایسو سی ایشن گوادر کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کا آ غاز جا وید کمپلکس سے ہوا جو مارچ کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر آ فس آ کر اختتام پز یر ہوئی ریلی کے شر کاء نے اپنے ہاتھوں میں مزمتی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ اس موقع پر رئیل اسٹیٹ ایسو سی ایشن گوادر کے نمائندوں کا کہنا تھاکہ جس جگہ اراضی  کا  انتقال اور ڈیمار کیشن شروع کر دی گئی ہے مزکورہ اراضی نیو ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم کے فیز فور کاحصہ ہے جہاں کئی برس پہلے الاٹیز کو رہائشی ، کمر شل اور دیگر پلا ٹس الاٹ کئے گئے ہیں اور اس دوران مذکورہ پلاٹ پر مقامی اور ملکی سر ما یہ کاروں نے اربوں روپے کا سر مایہ بھی لگا یا ہے لیکن حا ل ہی میں فیز فور کے ایل ، سی ، ایچ اور دیگر بلاکس کی اراضی کو مبینہ بااثر افراد کے نام الاٹ کیا گیا ہے جس پر ہم نے اس سے قبل بھی پروجیکٹ ڈائر یکٹر اور ضلعی انتظامیہ کو آ گا ہ کیا تھا اور یہ معا ملہ ڈپٹی کمشنر کی توسط سے چیف سیکر یڑی بلوچستان کو بھی گوش گزار کیا جا چکا ہے مگر مسئلہ جوں کا توں ہے اور اب حلقہ پٹواری کی جانب سے جن افراد کو یہ اراضی منتقل کی گئی ہے ان کو ڈیمار کیشن دیا جارہا ہے جس سے مقامی اور ملکی سر ما یہ کاروں کو سخت تشو یش لا حق ہے اور سر مایہ کاروں کی جانب سے مذکورہ فیز میں لگا ئے گئے اربوں روپے کا سر مایہ ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے جس کا نوٹس لیا جائے تاہم رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے احتجاج کے بعد ضلعی انتظامیہ نے فی الحال ڈیمار کیشن کاکام روک دیا ہے تا ہم احتجاج کے دوران گوادر رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عبدالغنی نوازش اور جنر ل سیکریڑی حاجی غلام محمد نگوری کی قیادت میں وفد نے نیو ٹاؤ ن ہا ؤسنگ اسکیم گوادر کے پروجیکٹ ڈائر یکٹر سے ملاقات کر کے اپنی تشو یش سے آ گا ہ کیا جس پر پر  وجیکٹ ڈائر یکٹر نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے ۔
تازہ ترین