• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ظفرالحق کو بزرگ ،شاہد خاقان اور اشفاق سرور کو وفادار ساتھی قرار دیا،جلسے کی جھلکیاں

کہوٹہ (گلشن ضمیر ) وزیر اعظم کا ہیلی کاپٹر ٹھیک دو 2بجکر پچپن 55 پرہیلی پیڈ پر اترا ۔ وزیر اعظم کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں راجہ ظفر الحق ، شاہد خاقان عباسی اور  اشفاق سرور بھی تھے ۔ نواز شریف نے ظفر الحق کو اپنا بزرگ جبکہ شاہد خاقا ن عباسی اور راجہ اشفاق سرو رکو اپنا وفادار ساتھی قرار دیا ۔ نرڑ کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے کسی جلسے میں شرکت کی ۔  وزیر اعظم نے تقریبا تیس منٹ  خطاب کیا ، شاہد خا قان کے والد خا قا ن عباسی مرحوم کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ۔حلقہ کے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ محمد علی بیماری کی وجہ سے جلسہ میں شر کت نہ کر سکے ، جلسہ گا ہ میں پانی اور بیٹھنے کیلئے نا کافی انتظامات کی وجہ سے عوام کو مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑا ۔ وزیر اعظم کی آمد پر ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کاناچ اور فضامیں غبارے بھی چھوڑے گئے ۔ مری ، کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں سے مسلم لیگیوں نے جلوسوں کی شکل میں بھر پور شر کت کی ۔  نوجوانوں نے یونیورسٹی کے قیام کیلئے نعرے بھی لگائے جس پر وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اگلی بار یونیورسٹی کے قیام کا علان کیا ۔ گوجر خان سے ممبر قو می اسمبلی راجہ جاوید اخلاص اور مسلم لیگی رہنماء خٹک نے بھی جلسہ میں شرکت کی ۔ بعد ازاں وزیر اعظم اپنا خطا ب ختم کرتے ہی سنیٹر  ظفر الحق اور  شاہد خاقا ن کے ہمراہ بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آبا د روانہ ہو گئے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق  چیئرمین یونین کونسل نرڑ بلال یامین ستی نے سر انجام دیئے ۔
تازہ ترین