• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، اغوا ہونے والی خاتون کوآج عدالت میں پیش کرنے کا حکم

سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ سکھر نے ایس ایس پی گھوٹکی کو اغوا ہونے والی لڑکی کے کیس میں پیش نہ ہونے والے ایس ایچ او اور مسمات سون خاتون کو 8نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے،سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں ٹھری میرواہ کے رہائشی جان محمد دستی کی اغوا ہونے والی بھانجی مسمات سون خاتون کی بازیابی کے حوالے سے دائر کی گئی آئینی درخواست کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل راجہ الطاف شر نے عدالت کو بتایا کہ 9ماہ قبل مسمات سون خاتون کو گھوٹکی کے علاقے عادل پور کے رہائشی غلام حیدر نے اغوا کر نے کے بعد قید میں رکھا ہوا ہے جبکہ عدالتی حکم کے باوجود ایس ایچ او عادلپور لڑکی کو اب تک بازیاب نہیں کراسکا اور وہ خود بھی مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہورہے ہیں جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ایس ایس پی گھوٹکی کو حکم دیا ہے کہ لڑکی سون خاتون کو بازیاب کرا کر عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والے ایس ایچ او کو 8نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
تازہ ترین