• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور موسم سرما کیلئے بھرپور سیاحتی مقام ہے:شاہد محمود

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے ریجنل منیجرشاہد محمود نے میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ بہاولپور موسم سرما کیلئے بھرپور ایک سیاحتی مقام ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور شہر کی بنیاد 1748میں نواب محمد بہاول خاں عباسی نے رکھی ،ابتدا میں اس شہر کے 7 دروازے تھے حال ہی میں کمشنر بہاولپور ثاقب ظفر نے تاریخی دروازوں کی بحالی کیلئے تاریخ ساز اقدامات کرتے ہوئے انہیں خوبصورت طرزتعمیر سے تعمیر کروایا، اس کے علاوہ تاریخی عمارتوں کو خوبصورت روشنیوں سے منور کیا کہ رات کو رنگ ونور کا منظر پیش کرتی عمارتیں سیاحوں کیلئے بہت دلچسپی کا سامان لئے ہوئے ہیں، ورثہ کی حفاظت کیلئے کئے گئے اقدامات سے بہاولپور جسے City Of Palaces  بھی کہا جاتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کا سب سے بڑا نیشنل پارک لال سوہانرا،50سال میں مکمل ہونے والی عالیشان مسجدبھونگ،اولیا کرام کا 4000سے زائد زندہ و جاوید شہر اوچ اور وہاں 14ویں اور15ویں صدی کے مزارات ملکی اور غیرملکی سیاحوں کیلئے منارہ نور ہیں وہاں صحرائے چولستان کا حسن وہاں کا کلچر اور صدیوں قدیم تاریخی قلعے خاص طور پر قلعہ دراوڑ جن کے لئے ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کیلئے بطور گائیڈ ٹی ڈی سی پی  ان کو بہتر خدمات مہیا کرنے اور ان کے ٹور کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
تازہ ترین