بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسرمحمد ادریس احمدنے چشتیاں ماڈل پولیس سٹیشن میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کا فرض ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے،غنڈہ عناصر اور بدمعاشوں کے لئے کسی پولیس آفیسر کے دل ودماغ میں رعائیت ناقابل برداشت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سفارش اور رشوت کے کلچر کو کسی بھی صورت میں حائل نہ ہونے دیا جائے۔ بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر نے کھلی کچہری میں پیش ہونے والے محمد اجمل، آسیہ بی بی، محمد یار، نذیر احمد، بشیر احمد کی درخواستوں پر ڈی پی او بہاولنگر کو خود سن کر قانوں کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دیا۔ کھلی کچہری میں منظوراں بی بی،محمد اکرم، محمد تاج، مقصود احمد،محمد بشیر احمد کی درخواستوں پر فوری کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔