گجرات میں پنچائیت نے شرمناک فیصلہ دیتے ہوئے 6سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں ملزم کی بیٹی سے زیادتی کا حکم سنایاتھا ،متاثرہ خاتون میواسپتال میں دم توڑ گئی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گجرات کے علاقے جلال پور جٹاں کی رہائشی خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کے والد پر 6 سالہ بچی سے زیادتی کا الزام تھا جس پر پنچائیت ہوئی اور پنچائیت کے فیصلے پر متاثرہ بچی کے والد نےخاتون سے زیادتی کی ۔
واقعے کے بعد متاثرہ خاتون نے خودکشی کی ۔ پولیس نے خاتون کے بیان پر مقدمہ درج کر کے ملزم محمد بوٹا کو گرفتار کرلیا ہے۔
ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے مطابق پنچائیت نے فریقین کے درمیان راضی نامہ کرایا تھا، زیادتی کا حکم نہیں دیا تھا۔
گجرات میں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ کسی پر مقدمہ درج کرانا نہیں چاہتے۔