• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم کسی کی پروڈکٹ نہیں‘ عوامی سوچ اور امنگوں کی پروڈکٹ ہیں،خورشید احمد شاہ

سکھر (بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس قدرت کی عطا کردہ قیادت ہے‘ ہم کسی کی پروڈکٹ نہیں‘ہم عوامی سوچ اور امنگوں کی پروڈکٹ ہیں ‘ہمیں کسی ڈکٹیٹریا آشاپاشانے نہیں بنایا‘کوئی پارٹی ضیاءالحق‘کوئی مشرف اور کوئی آشا پاشاکے ذریعے آتی ہے‘حکمرانوں کو اپنی ذمہ داری پتہ ہی نہیں‘ حکومتیں فلاح وبہبود کی بجائے ٹائم پاس کرکے چلی جاتی ہیں‘ہمارا آدھا بجٹ بناؤ سنگھار پر خرچ ہوجاتا ہے ،میری بھی 2 بیویاں ہیں ‘سوچ رہا ہوں بیوٹیشن کا کورس کرلوں ، 10ہزار روپے ماہوار بچت ہوجائے گی‘ جمہوریت کے باوجودملک ترقی نہیں کررہا‘ہفتہ کو  سکھر آئی بی اے میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن اورفنی تعلیم کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اگر اقتدار کی جنگ لڑتی تو ذوالفقار علی بھٹو پھانسی نہ چڑھتے ‘ان کا کہنا تھاکہ ہماری ایک میٹنگ ہوئی جس میں چھ سات لوگ بیٹھے تھے ، مذاق،مذاق میں ایک پارٹی کالیڈر کہتا ہے کہ اگر کوئی مجھے ایک دن جیل میں ڈال دے تومیں مرجاؤں ،میں نے سر پکڑ لیاکہ اس نے یہ کیا کیا‘ مخالف بیٹھے ہیں، چوہدری نثار بیٹھے ہیں، اگر لیڈر کہہ دے 24گھنٹے جیل میں ڈالو مر جاؤں تو مخالف کہے گا کہ تو تو ہمارے لئے پُڑی ہے۔
تازہ ترین