گجرات‘حافظ آباد ‘سرا ئے عا لمگیر(نمائندگان جنگ) گجرات میںاعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے برا حال کر رکھا ہے،شہریوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حافظ آبادمیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی نہ آسکی۔سرا ئے عالمگیرمیں لوڈ شیڈنگ میں کمی سےشہری حیرت میں مبتلا ہوگئے۔