شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ضلع شیخوپورہ میں باقی ماندہ یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں کے انتخابات کل بروز ہفتہ ہورہے ہیں اس کیلئے انتخابی عملہ کی تقرری اور پولنگ کے سامان کی ترسیل کا کام مکمل ہوگیا ہے،ضلع شیخوپورہ میں کل یونین کونسلوں کی تعداد 99ہے جن میں سے صرف 32یونین کونسلوں کی مخصوص نشستو ں پر آج انتخاب ہوگا جبکہ دیگر نشستوں پر خواتین کونسلرز ، کسان کونسلرز ، اقلیتی کونسلرز ودیگر بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کی ہے۔ ، یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں کے چناؤ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں اور سکیورٹی کی ڈیوٹی کی وجہ سے آج پولیس کا عملہ شیخوپورہ اور فیروزوالہ کی عدالتوں میں پیش نہیں کرسکے گا۔