• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتزاز حسن کی زندگی پر مبنی فلم۔’ سلوٹ‘ کا پریمیئر

Movie On Aitzaz Ahsan Life Salute Premieres
3 سال قبل اپنی جاں کا نذرانہ دے کر دہشت گردی کا منصوبہ نا کام بنا نے والے 15 سالہ طالب علم اعتزاز حسن کی زندگی پر مبنی فلم سلوٹ کا پریمیئر جاری کر دیا گیا۔

سلوٹ کے نام سے بنائی گئی یہ فلم خیبر پختونخواکے ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے 15 سالہ طالب علم اعتزاز حسن کی زندگی پر فلمائی گئی ہے، جو 3 سال قبل دہشت گردی کا ایک واقعہ نا کام بنا کر خود تو شہید ہو گیا پر سینکڑوں طلبہ کی جان بچا گیا۔

فلم کے ہدایات کار اور مصنف شہزاد رفیق کا کہنا تھا کہ فلم سلوٹ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طلبہ کی قربانی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اعتزاز حسن کے والد کا کہنا تھا کہ اس فلم سے بیٹے کی قربانی اور بہادری کا پیغام گھر گھر پہنچے گا۔

فلم کی عکس بندی دبئی اور پاکستان میں کی گئی، معروف اداکار عجب گل نے اعتزاز حسن کے باپ اور صا ئمہ نے ماں کا کردار ادا کیا ،سلوٹ کی با قا ئدہ نمائش 2 دسمبر سے ملک بھر کے سینما گھروں میں کی جائے گی۔
تازہ ترین