گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ )واسا کے درجنوں سیورمین حفاظتی سامان نہ ہونے سے ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں کا شکارہوگئے ، واسا کے سیورمین گٹروں کے اندر داخل ہوکر سیوریج کی بند لائنیں کھولتے ہیں اہلکار حفاظتی سامان کے بغیر گٹروں کے اندر داخل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے گٹروں کے اندر شیشہ، استعمال شدہ سرنجیں، کیل کانٹے ان کے پائوں اور ٹانگیں زخمی کردیتے ہیں بعض اوقات کیڑے مکوڑے بھی انہیں کاٹتے ہیں استعمال شدہ سرنجیں لگنے کی وجہ سے درجنوں سیورمین ہپیاٹائٹس میں مبتلا ہوگئے ہیں واسا ذرائع نے بتایا کہ سامان دیا جاتا ہے مزید بہتر سامان فراہم کریں گے۔