پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی آپس کی لڑائی نے ملک میں کھیل کو روکا ہوا ہے۔
ساف چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت حصہ لینے کی کوشش کی مگر پی ایف ایف کی جانب سے خاطر خواہ جواب نہیں ملا ۔
کراچی میں جیو نیوز سے گفت گو میں ہاجرہ خان کا کہنا تھا کہ پی ایف ایف میں آپس کی لڑائی نے ملک میں فٹبال کی سرگرمی کو معطل کیا ہوا ہے، نہ قومی چیمپئن شپ ہورہی ہے نہ ہی ملک سے باہر کوئی ایونٹ ہورہا ہے ۔
ہاجرہ کا کہنا تھا کہ ساف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں نے اپنے طور پر اپنی مدد آپ کے حصہ لینے کیلئے ساوتھ ایشین فیڈریشن سے رابطہ کیا لیکن پی ایف ایف نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا ۔