• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم راجہ کی ہلا کت میں ملوث اہلکاروں کو سزا دی جائے،فاروق ستار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا  ہے کہ کا رکن وسیم راجہ کی ہلا کت میں ملوث اہلکاروں کو سزا دی جائے، انہو ں نے کہا کہ ہم نے  پاکستان زندہ بادکا نعرہ لگا یا، اس کے باوجود کارکنان کو جیلوں میں ہلا ک کیا جا رہا ہے، فاورق ستار نے  ایم کیوایم یوسی 28اورنگی ٹائون کے کارکن وسیم راجہ کی دوران حراست شہادت  کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وسیم راجہ ولد شمس الدین کو چند روز قبل  اہلکاروں نے گرفتار کرکے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا تھا بعد ازاں ان کی رہائی کے لیے رشوت طلب کی جاتی رہی اور رشوت نہ ملنے کے سبب انھیں غیر قانونی طور پر قید رکھا گیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کو مسلسل دوران حراست قتل کیا جارہاہے جو کہ انتہائی افسوسناک بات ہے۔ انہوں  نے مطالبہ کیا کہ محمد وسیم کی شہادت میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزادی جائےایم کیوایم کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ،دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وسیم راجہ کی دوران حراست ہلاکت کا نوٹس لیا جائے۔
تازہ ترین