• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4ماہ قبل اسٹیل ٹائون سےگرفتار ندیم سیال کی بازیابی کیلئے اہلخانہ کا مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزشتہ 4 ماہ سے گم شدہ ندیم سیال کا اب تک کوئی پتا نہ چلنے کی وجہ سے تمام ورثاء اور علاقائی شخصیات کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس سے آل پاکستان مسلم لیگ کراچی ڈویژن کے صدر حفیظ سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ندیم سیال کسی بھی صورت میں کسی بھی سیاسی یا سماجی تنظیم سے کوئی وابستگی نہیں رکھتا تھا جبکہ پولیس نے ناجائز گرفتار کر کے گم کرنے کے اصل مقاصد ظاہر کیوں نہیں کئے جا رہے ہیں۔  خطاب کے دوران حفیظ سیال نے یہ ظاہر کر دیا کہ گرفتار کیا گیا ندیم سیال ان کا بھائی ہے، اگر اس کا کسی بھی قسم کی کسی بھی سیاسی تنظیم سے کوئی وابستگی ثابت کر دی جائے تو بہتر ہوگا۔
تازہ ترین